25 جنوری 2014 - 20:30
ہنگو میں ہینڈ گرینیڈ کے دھماکے سے 6بچے جاں بحق

ہنگو کے علاقے بابر میلہ کے ایک گھر کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 6بچے جاں بحق ہو گئے۔

ابنا: ڈی پی او افتخار احمد کا کہنا ہے کہ گھر کے دروازے پر ہینڈ گرینیڈ کے دھماکے سے بچے جاں بحق ہوئے۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ڈی پی اوکا مزید کہنا تھا کہ جس گھر میں یہ واقعہ ہوا وہاں کریم خان نامی شخص کرائے پر رہائش پذیر ہے۔ واقعے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں2 سے 7سال کے درمیان تھیں۔

.......

/169